ویلنگٹن(شِنہوا) نیوزی لینڈ کا ایک ہسپتال دنیا کا پہلا ہسپتال بن گیا ہے جس نےگھنٹوں کے بجائے منٹوں میں خون کے ایک ہی ٹیسٹ کے ذریعے دل کے دورے کی تشخیص کی ہے۔ وزیر صحت اینڈریو لٹل نے بدھ کوکہا کہ ہیلتھ سسٹم کے لیےلاکھوں ڈالر کی بچت اور مریضوں کے تیزی سے علاج کے لیے، نیوزی لینڈ کے ہسپتالوں میں تیز رفتار، اعلیٰ درستگی کے حامل بیڈ سائیڈ ٹروپونین بلڈ ٹیسٹ کا آغازکیا جا رہا ہے۔
لٹل نے کہا کہ کرائسٹ چرچ ہسپتال کے ایمرجنسی ڈاکٹرز کی سربراہی میں یہ تحقیق اہم ہے ،ایک نئے اعلیٰ درستگی والے بیڈ سائیڈ بلڈ ٹیسٹ کا استعمال کرتے ہوئے، ڈاکٹر آٹھ منٹ کے اندر بتا سکتے ہیں کہ آیا کوئی شخص سینے میں درد کے ساتھ جسے دل کا دورہ پڑ رہا ہو ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں آیا ہے یا نہیں۔
لٹل نے کہا کہ واضح طور پر، یہ مریضوں کے لیے ایک بہتر چیز ہے،ایسے لوگوں کے لیے جو اس فکر کے ساتھ کہ انہیں دل کی تکلیف ہے یانہیں گھنٹوں اسپتال میں انتظارکرنے کے بجائے گھر جا سکتے ہیں اور جن کو حقیقت میں دل کی تکلیف ہوگی وہ جلد علاج کروا لیں گے۔