• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیویارک میں نئے چینی قمری سال کی خوشی میں متعدد کنسرٹ منعقد کیے جائیں گےتازترین

January 04, 2023

نیویارک (شِنہوا) منتظمین کے مطابق جنوری 2023 میں آ مدہ چینی قمری سال کے جشن کے سلسلے میں  نیویارک میں متعدد کنسرٹ منعقد ہو ں گے۔

آئی سنگ سوژو بین الاقوامی نوجوان فنکاروں کے  فیسٹیول اور فلاڈیلفیا آرکسٹرا نے 7 جنوری کو لنکن سینٹر کے ایلس ٹولی ہال میں مشترکہ طور پر ایک کنسرٹ پیش کرنے کے لیے تیاری کی ہے جو کہ فلاڈیلفیا میں پرفارمنس کے پہلے مرحلے کے ایک دن بعد منعقد ہوگا۔

لنکن سینٹر کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے تعارف کے مطابق "قدیم تانگ نظموں کی بازگشت" کے عنوان سے یہ پرفارمنس نوجوان بین الاقوامی موسیقاروں کے ذریعہ ترتیب دی گئی ہے جس میں  15 قدیم نظموں کے ساتھ تانگ خاندان کی یاد تازہ کی جائے گی۔

اس کو دنیا بھر کے نوجوان گلوکاروں  کے ایک گروپ نے پیش کیا ہے۔

اس پرفارمنس کو چینی نئے قمری سال کا جشن منانے اور فلاڈیلفیا آرکسٹرا کے 1973 میں چین کے تاریخی دورے کی 50 ویں سالگرہ کی یاد میں ترتیب دیا  گیا ہے۔

موسیقی کے تحفظ بارے بارڈ کالج کا یو ایس چائنہ میوزک انسٹی ٹیوٹ،  چین کے سینٹرل کنزرویٹری آف میوزک کے تعاون سے بہار کی آواز  کے عنوان کے  ساتھ چینی نئے سال کے سالانہ کنسرٹس پیش کرے گا۔

چوتھی سالانہ پریزنٹیشن کے طور پر یہ  پرفارمنس 27 جنوری کو بارڈ کالج میں اور 28 جنوری کو لنکن سینٹر کے فریڈرک پی روز ہال میں ہوں گی۔

بارڈ کالج کے ایک اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ چینی قمری کیلنڈر کی سب سے اہم تعطیلات میں سے ایک اس خصوصی سالانہ تقریب میں چینی امریکی فنکاروں کی جانب سے  پورے آرکسٹرا کے لیے تیار کیے گئے چینی نغموں کی موسیقی اور روایتی آلات کا ایک دلچسپ امتزاج پیش  کیا جائے گا۔