• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

نیویارک میں موسمیاتی تبدیلی اورعدم مساوات کے خلاف احتجاجتازترین

October 27, 2022

نیویارک(شِنہوا) امریکہ کے شہر نیویارک میں متعدد غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے ماحولیاتی کارکنوں کا سمندری طوفان سینڈی کے 10 ویں سال بعد موسمیاتی تبدیلی اور عدم مساوات کے خلاف  احتجاج جاری ہے۔

 نیو یارک کمیونٹیز فار چینج نامی این جی اوز میں سے ایک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے مطابق، ماحولیاتی کارکنوں نے معدنی ایندھن کے دنیا کے سب سے بڑے فنانسر بلیک راک کی عمارت میں برقی زینوں کو مختصروقت کے لیے بند کر دیا۔ شرکاء نے بلیک راک کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ معدنی ایندھن میں نئی سرمایہ کاری سے گریز کرے اور نیویارک کی ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ کلائمیٹ ایکشن  کے لیے مناسب فنڈز فراہم کرے۔ مظاہرین نے ایک ہفتے سے جاری احتجاج کے دوران نیو یارک سٹی کے پارک ایونیو کے ایک حصے کو عارضی طور پر بلاک  بھی کیا اور ریاست بھر میں گرین نیو ڈیل کے تحت  امیروں پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا۔