کیف(شِنہوا) یوکرین نے کہا ہے کہ وہ نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے اپنے علاقے روس کے حوالے نہیں کرے گا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اولیگ نکولینکو نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یوکرین کی اپنے علاقے کے کچھ حصوں کو ترک کرنے کے بدلے نیٹومیں شمولیت کی باتیں قطعی طور پر ناقابل قبول ہیں۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین نیٹو میں مکمل رکنیت حاصل کرنے کے لیے اتحادکے ساتھ مزید تعاون کے لیے پرعزم ہے۔ یوکرینفارم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان کا بیان نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے نجی دفتر کے ڈائریکٹر سٹیان جینسن کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے نیٹو رکنیت کے بدلے اپنی سرزمین کا کچھ حصہ روس کو دے دے۔