• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیو ڈیویلپمنٹ بینک نے اپنا پہلا امریکی ڈالر سبز بانڈ جاری کردیاتازترین

April 21, 2023

شنگھائی(شِنہوا) نیو ڈیویلپمنٹ بینک نے 1.25 ارب  امریکی ڈالرز مالیت کے 3 سالہ مدت کے سبز بانڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جو نیو ڈیویلپمنٹ بینک کی بین الاقوامی سرمایہ منڈیوں  میں واپسی ہے۔

یہ بینک کی جانب سے جاری  کردہ پہلا امریکی ڈالر سبز  بانڈ ہے جو  پائیدار سرمایہ منڈیوں کے لئے اس کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ 

نیو ڈیویلپمنٹ بینک کے مطابق بانڈ کے اجراء سے حاصل  خالص آمدنی کو فنانس / ری فنانس کے اہل سبز منصوبوں کے لیے مختص کیا جائے گا۔

نیو ڈیویلپمنٹ بینک کے نائب صدر لیزلی ماسڈورپ نے کہا کہ بینک کے پاس مالی اعانت کے لئے اپنے تمام رکن ممالک میں سبز اور پائیدار منصوبے موجود ہیں۔

اس بینک کا صدر دفتر شنگھائی میں ہے۔ بینک برکس ممالک برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ نے  2015 میں قائم کیا تھا جس کا مقصد برکس اور دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کے بنیادی ڈھانچے اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں کو وسائل مہیا کرنا ہے۔

نیو ڈیویلپمنٹ بینک نے2021 میں اپنے ارکان کی تعداد میں توسیع کرتے ہوئے  بنگلہ دیش ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور یوراگوئے کو رکنیت دی تھی۔