• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

نیو ڈیویلپمنٹ بینک مقامی کرنسیوں کا استعمال وسیع کرے گاتازترین

September 01, 2024

کیپ ٹاؤن (شِنہوا) نیو ڈیویلپمنٹ بینک کی صدر دلما روسیف نے کہا ہے کہ بینک ابھرتی معیشتوں اور ترقی پذیر ممالک کی پائیدار ترقی کے لیے مقامی کرنسیوں کا استعمال وسیع کرے گا۔

انہوں نے یہ بات جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں 29 سے 31 اگست تک منعقدہ بینک کے 9 ویں سالانہ اجلاس کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ تقریب کا موضوع تھا "پائیدار مستقبل میں سرمایہ کاری"۔

روسیف نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ ابھرتی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کو پائیدار ترقی کے حصول میں اہم چیلنجز کا سامنا ہے جس کی وجہ سے منصفانہ منتقلی کے لئے بہت زیادہ وسائل اور طویل المعیاد قرض درکار ہے۔

روسیف نے تذکرہ کیا کہ قرض ترقی پذیر ممالک کے لئے ایک بڑا بوجھ بن چکا ہے اور قرض مسائل سے نمٹے بغیر پائیدار ترقی کے لئے مزید سرمایہ کاری ممکن نہیں ہے۔

جنوبی افریقہ ، کیپ ٹاؤن میں منعقدہ این ڈی بی کے 9 ویں سالانہ اجلاس کے دوسرے روز کی افتتاحی تقریب میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

اس موقع پر انہوں نے 2 اقدامات تجویز کئے، پہلا یہ کہ بین الاقوامی سرمایہ ترقی پذیر ممالک میں منتقل کی جائے اور بلند شرح سود کو کم کیا جائے جبکہ دوسرا یہ سرمایہ کاری کی مالی گنجائش بڑھانے کے لئے مقامی کرنسی میں قرض جیسے متبادل حل پیش کئے جائیں۔

این ڈی بی کی صدر نے کہا کہ مقامی کرنسی کا استعمال ایک اسٹریٹجک آپشن ہے۔ مقامی کرنسیوں میں لین دین کو فروغ دیکر ہم سرمایہ کاری کی ترقی میں بھی سہولت فراہم کرسکتے ہیں اس سے حکومتوں اور نجی شعبے کو منصوبوں اور قرض کے درمیان نقد رقم کے عدم توازن پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ یہ نقطہ نظر درست پیشگوئی کی صلاحیت کی فراہمی سمیت  ہیجنگ کو درکار زیادہ اخراجات کم کرتا ہے۔