• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

نیو یارک، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں کے رہائشیوں کی اموات میں 58 فیصد اضافہتازترین

September 22, 2022

نیویارک (شِںہوا) مقامی نیوز چینل اسپیکٹرم نیوز این وائے 1 کی جا نب سے  ویب سائٹ پر شائع کر دہ رپورٹ کے مطابق 2021 میں 2019 کی نسبت  نیویارک میں بے گھر  افراد کیلئے مختص پناہ گاہوں کے رہائشیوں کی اموات میں 58 فیصد اضافہ ہوا ۔

این وائے 1 نے نیو یارک شہر کی پناہ گاہوں میں ہزاروں پر تشدد و سنگین واقعات کی رپورٹس کا ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے، جس میں رپورٹ کردہ اموات ، جھگڑوں ، جنسی جرائم اور ادویات کے زائد استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔

مثلاً 2019 اور 2021 کے درمیان رپورٹ کردہ جھگڑوں کی تعداد تقربا 16 فیصد بڑھ کر 1 ہزار 425 ہوگئی۔ ان میں 968 واقعات میں سنگین زخم آئے یا ہتھیارکی موجودگی پائی گئی یا اس کا استعال ہوا۔ جنسی جرائم 2019 میں 368 تھے جو 2021 میں بڑھ کر 588 ہوگئے ،جبکہ ادویات کے زائد استعمال کے واقعات 2019 میں رپورٹ کردہ 701 سے بڑھ کر 2021 میں 1 ہزار 93 ہوگئے۔

محکمہ بے گھر خدمات کے ایک ترجمان نے نشاندہی کی ہے کہ ملک بھر میں ادویات کے زائد استعمال کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔