برسلز(شِنہوا) شمالی اوقیانوس کونسل نے نیدرلینڈ کے سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم مارک روٹے کو شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم (نیٹو) کا اگلا سیکرٹری جنرل مقرر کردیا ہے۔
نیٹو نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ موجودہ سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ کی دس سال مدت ختم ہونے پرروٹے یکم اکتوبر کو نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
رومانیہ کے صدر کلاؤس یوہانس کی جانب سے19جون کوسیکرٹری جنرل کی دوڑ سے دستبرداری کے باضابطہ اعلان کے بعد اتحاد کے تمام 32 رکن ممالک نے روٹے کی حمایت کردی تھی۔