بڈاپسٹ(شِنہوا) ہنگری کی حکومت نے یورپی یونین (ای یو) اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کو نقصان پہنچانے والی تمام تجاویز کو مسترد کر دیا ہے ۔
ہنگری کے وزیر خارجہ اور تجارت پیٹر سیجارٹو نے ہنگری کی دوسری بیٹری ڈے کانفرنس کے شرکاء کوبتایا کہ یورپی ایجنڈے کے لئے ایک سنگین مسئلہ موجود ہے اور یہی معاملہ یورپ اور چین کے اقتصادی تعاون کے لئے ممکنہ تباہی ہے جسے ہمیں یقینی طور پر مسترد کرنا پڑے گا ۔
انہوں نے کہا کہ اگر یورپی اور چینی کمپنیوں اور کاروباری اداروں کے مابین تعلقات منقطع ہو جائیں گے تو اس کے یورپ پر شدید معاشی نتائج مرتب ہوں گے ۔
وزیر نے کہا کہ ہنگری کی حکومت ان تمام تجاویز کو مسترد کرنے کی پوری کوشش کرے گی جو یورپی یونین اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کو توڑ سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس سے یورپ کی گاڑیوں کی صنعت کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے اس بات کی یاددہانی کر وا ئی کہ چین یورپی یونین کے لیے ایک اہم تجارتی شراکت دار تھا ۔اس حوالے سےاپنی حکومت کی مشرقی کھلے پن کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے 2010 سے یہ واضح کر دیا ہے کہ ہماری حکمت عملی مغربی اورمشرقی سرمایہ کاروں اور معیشتوں کےدرمیان ملاپ کا مرکز بننا ہے۔