بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے ہنگری کے وزیر برائے خارجہ امور و تجارت پیٹر زیجارٹو سے ملاقات کی ہے۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ وہ ہنگری کی چین کے لئے دوستانہ حکمت عملی کو سراہتے ہیں جو ہنگری اور اس کے عوام کے مفادات ، چین اور یورپ کے مشترکہ مفادات اور وقت کے رجحان کے مطابق ہے۔
وانگ نے کہا کہ چین کی ترقی اور نمو پر امن طاقتوں کو مضبوط کرتی ہے اور عالمی استحکام میں اضافے کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور ہنگری کےدرمیان باہمی احترام، اعتماد، تفہیم اور معاونت نے دو طرفہ تعلقات کی تاریخ کے بہترین دور میں رہنمائی کی ہے۔
وانگ نے واضح کیا کہ چین یورپی اسٹریٹجک خودمختاری کی حمایت کرتا ہے۔ چین ہنگری اور دیگر یورپی ممالک کے ساتھ حقیقی کثیر الجہتی، بین الاقوامی تعلقات میں جمہوریت کو فروغ دینے اور عالمی گورننس نظام کو منصفانہ اورغیر جانبدار بنانے کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔
چین کی یوکر ین بحران میں سیاسی سمجھوتے کی تلاش کے لئے کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے زیجارٹو نے کہا کہ ہنگری، چین اور یورپی یونین کے مابین تعاون خطرات کی بجائے مواقع کا عکاس ہے۔
زیجارٹو نے کہا کہ ہنگری چین کو ملکی سطح پر سرمایہ کاری کرنے کے لئے خوش آمدید کہتا ہے اور متعدد شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کا خواہاں ہے۔