• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ہنگری کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کوفروغ دینے کے لیے تیار ہیں: چینی صدرتازترین

May 09, 2024

بڈاپسٹ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہنگری کے ساتھ  اچھے ورکنگ ریلیشن شپ اور دوستی کوفروغ دینے،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلوں اور رابطوں کوبڑھانے اور دو طرفہ تعلقات کو مشترکہ طور پر اعلیٰ سطح پرترقی دینے کی خواہش کااظہار کیا ہے۔بڈاپسٹ کے سینڈور پیلس میں جمعرات کو  ہنگری کے صدر تاماس سلیوک کے ساتھ ملاقات  کے دوران  چینی صدر نے ہنگری کا دورہ کرنے، سلیوک سے تفصیلی ملاقات  اور ان کی جانب سے پروقار دعوت اور بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔

سلیوک کو ہنگری کے ایک تجربہ کار سیاستدان اورقانونی ماہرقرار دیتے ہوئے صدر شی نے دونوں ممالک کی فروغ پذیردوستی کے لیے ان کی دیرینہ لگن اور دو طرفہ تعلقات کی ترقی میں مثبت تعاون کو سراہا۔

 اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہنگری جدید چین کو تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں سے ایک ہے، شی نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام اورمساوی برتاؤ کیااور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو اپنایا ہے۔