• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نگورنو کاراباخ میں ایندھن ڈپو دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 68 تک پہنچ گئیتازترین

September 27, 2023

ماسکو(شِنہوا) نگورنو کاراباخ کے علاقے میں ایندھن کے ڈپو میں ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد کم سےکم 68 تک پہنچ گئی ہے۔

آرمینیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آرمین پریس نے مقامی صحت حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ تصدیق شدہ  ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی ہےجن میں سے اب تک صرف 21 متاثرین کی شناخت ہوسکی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 300 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ دھماکے کے بعد 105 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔