• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

نفاذقانون اور سیکورٹی تعاون پر پہلے چین مشرقی افریقہ وزارتی مذاکرے کا انعقادتازترین

September 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا)قانون کے نفاذ اور سلامتی تعاون پر چین اور مشرقی افریقہ کا پہلا وزارتی مذاکرہ بیجنگ میں منعقد ہوا۔اس مذاکرے کا مقصد چین اور مشرقی افریقی ممالک کے درمیان مشترکہ سلامتی اور خوشحالی کے لیے اعلیٰ سطح کی ضمانت فراہم کرنا تھا۔

چین کے ریاستی  کونسلر اور عوامی سلامتی کے وزیر وانگ شیاؤ ہونگ اور برونڈی کے وزیر  برائےداخلہ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور پبلک سکیورٹی مارٹن نیٹریٹس نے  مشترکہ صدارت کی۔

وانگ نے کہا کہ  چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے تمام افریقی ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک تعلقات کی سطح تک بڑھا دیا گیا ہے اور چین اور افریقہ کے تعلقات کی مجموعی خصوصیات کو نئے دور کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ہر آزمائش پر پورا اترنے والی  چین-افریقہ برادری تک بڑھا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  چین مشرقی افریقی ممالک کے ساتھ مل کر عالمی سلامتی اقدامات کے نفاذ کو فروغ دینے، کثیر الجماعتی مذاکرات کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم بنانے، قانون کے نفاذ اور سلامتی میں نئے چیلنجز سے نمٹنے، استعداد کار بڑھانے کے لیے نئے اقدامات کو فروغ دینے اور نئے دور میں چین اور مشرقی افریقہ کے درمیان قانون کے نفاذ اور سکیورٹی تعاون کا ایک نیا نمونہ تخلیق کرنے کا خواہاں ہے۔

وانگ نے نیتریٹس اور عوامی جمہوریہ کانگو  کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ جیکومین شبانی سے  بھی ملاقات کی۔

شبانی سے ملاقات میں وانگ نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، اہلکاروں کے تبادلے کو مضبوط بنانے اور سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے جیسے شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے  کانگو کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

شبانی نے چین کی گراں قدر حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  کانگو ایک چین اصول پر سختی سے کاربند ہے اور ملک میں چینی کاروباری اداروں اور اہلکاروں کے تحفظ کو بڑھانے کے لئے موثر اقدامات کرے گا۔

ملاقات کے دوران وانگ نے کہا کہ چین قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سلامتی کے شعبے میں عملی تعاون کو مزید گہرا کرے گا اور چین اور برونڈی کے درمیان دوستانہ تعاون کو اعلیٰ سطح اور وسیع تر دائرہ کار تک فروغ دے گا۔