نئی دہلی (شِنہوا)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کو مبینہ بدعنوانی کے الزام میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)کی جانب سے گرفتار کرنے کے بعدپیر کو شہر میں چند مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔بھارت کی اعلی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے اتوار کی رات دیر گئے سیسودیا سے تقریبا 12 گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد شراب سکینڈل میں ان پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات پرانہیں گرفتار کیا جبکہ اس سکینڈل سے تقریبا ڈیڑھ سال قبل دارالحکومت میں بے چینی پھیل گئی تھی۔ سیسودیا اتوار کی صبح سی بی آئی کے دفتر پہنچے تھے اور تفتیشی افسر دن بھر ان سے پوچھ گچھ کرتے رہے اور آخر کار رات گئے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ سیسودیا عام آدمی پارٹی (اے ا ے پی) کے سینئر لیڈر ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی حکومت میں مالیات اور تعلیم سمیت کئی قلمدان سنبھالے۔ سی بی آئی ذرائع نے الزام لگایا کہ سیسودیا نے اکتوبر 2021 میں دہلی میں پرائیویٹ کمپنیوں کو شراب کی دکانوں کو الاٹ کرنے کے بدلے اس نے بھاری رقم وصول کی۔توقع ہے کہ اے اے پی کے ہزاروں کارکن شہر کے وسط میں واقع سیسودیا کی سرکاری رہائش گاہ سمیت دہلی میں کئی مقامات پر احتجاج کریں گے جس کے باعث سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔