• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ناسا رواں ماہ اسپیس اسٹیشن کے لیے چھٹی عملہ بردار خلائی پرواز روانہ کرے گاتازترین

February 15, 2023

اسپیس ایکس فالکن9 راکٹ کینیڈی سپیس سنٹرسے ناسا کے اسپیس ایکس عملہ بردار-5 مشن کو خلائی اسٹیشن کے لیے لے کر روانہ ہورہا ہے۔(شِنہوا)

لاس اینجلس(شِنہوا) امریکی خلائی ادارہ ناسا 26 فروری کوبین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس ) کے لیے اسپیس ایکس عملہ بردار مشن-6 لانچ کرے گا۔

ناسا کے مطابق،عملہ بردار مشن-6 کو 26 فروری کو مشرقی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 7 منٹ پر  فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر کے لانچ کمپلیکس 39اے سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ ناسا کا یہ مشن خلائی اسٹیشن پراسپیس ایکس کے ساتھ  عملہ بردارچھٹا گردشی مشن اور ڈریگن خلائی جہاز کی عملہ بردار ساتویں پرواز ہوگی ۔ اسپیس ایکس عملہ بردار مشن-6  ناسا کے خلابازوں اسٹیفن بوون اور وارن "وڈی" ہوبرگ کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی اور روسکوسموس کے خلاباز آندرے فیڈیایف کو خلا میں لے کر جائے گا۔