• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ناسا نے سمندر اور فضا کا مطالعہ کرنے کے لئے نیا موسمیاتی مشن خلاء میں بھیج دیاتازترین

February 09, 2024

لاس اینجلس (شِنہوا) ناسا نے انسانیت کے فائدے کے لیے سمندرو ہوا کے معیار اور بدلتے ماحولیاتی اثرات کا مطالعہ کرنے کے لیے نیا سیٹلائٹ مشن مدار میں بھیج دیا ہے۔

یہ سٹیلائٹ فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے جمعرات کی صبح 1 بجکر 33 منٹ (مشرقی وقت) پر اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کی مدد خلا میں بھیجا گیا ۔ اسے پلینکٹن، ایروسول، موسمیاتی ، سمندری ماحولیات (پیس) کا نام دیا گیا ہے۔

ناسا نے لانچ کے تقریباً پانچ منٹ بعد سیٹلائٹ سے سگنل حاصل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خلائی جہاز کی کارکردگی توقع کے مطابق ہے۔

ناسا کے مطابق پیس مشن زمین سے سینکڑوں میل اوپر سے پانی کی مائیکرواسکوپک زندگی اور ہوا میں موجود مائیکرواسکوپک ذرات جیسے چھوٹی اور نظر نہ آنے والی اشیاء کے اثرات کا مطالعہ کرے گا۔

اس سیٹلائٹ کے ہائپر اسپیکٹرل اوشن کلر آلے کی بدولت محققین الٹرا وائلٹ، نظر آنے اور اس کے نزدیکی انفراریڈ روشنی کے اسپیکٹرم میں سمندر اور دیگر آبی ذخائر کی پیمائش کرسکیں گے ۔

سائنسدان اور ساحلی وسائل سے متعلق ادارے ان اعداد و شمار کو ماہی گیری کی بہتری ، نقصان دہ الجی پھول کا کھوج لگانے اور سمندری ماحول میں تبدیلیوں کی نشاندہی کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔