لاس اینجلس(شِنہوا) ماہرین فلکیات نے ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے مشتری کے چاند یوروپا کی برفیلی سطح پر ایک مخصوص علاقے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی موجودگی کی نشاندہی کی ہے۔
ناسا کے مطابق یہ تجزیہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ کاربن ممکنہ طور پر مشتری کی سطح کے نیچے سمندر میں پیدا ہوئی ہو اور وہ میٹیورائٹس یا دیگر بیرونی ذرائع سے وہاں نہ پہنچی ہو۔اس کے علاوہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ ارضیاتی طور پر حالیہ ٹائم اسکیل میں جمع ہوگئی ہو۔
یہ دریافت یوروپا کے سمندر میں ممکنہ زندگی کے حوالے سے اہم اشارہ بھی ہوسکتی ہے۔
میری لینڈ کے شہر گرین بیلٹ میں ناسا کے گوڈارڈ اسپیس فلائٹ سنٹر کے جیرونیمو ولانوئیوا نے کہا زمین پر، زندگی کیمیائی تنوع کو پسند کرتی ہے، جتنا زیادہ تنوع ہوگا، اتنا ہی بہترہے۔ زندگی کی بنیاد کاربن پر ہے۔ یوروپا کے سمندر کی کیمسٹری کو سمجھنے سے ہمیں اس بات کا تعین کرنے میں مدد ملے گی کہ آیا یہ زندگی کےلئے غیر دوستانہ ہے جیسا کہ ہم جانتے ہیں، یا یہ زندگی کے لیے ایک اچھی جگہ ہے ہوسکتی ہے۔