لاس اینجلس(شِنہوا) ماہرین فلکیات نے ناسا کی دوربینوں کا استعمال کرتے ہوئے کہکشاں ایکس ریز میں اب تک کا سب سے دور بلیک ہول دریافت کرلیا ہے۔
ناساکے مطابق بلیک ہول تشکیل کے ابتدائی مرحلے میں ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، اس مرحلے میں اس کی کمیت اس کی میزبان کہکشاں کی طرح ہے۔ ناسا کے چندرا ایکس رے آبزرویٹری اور ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کے ڈیٹا کو ملا کر، محققین کی ایک ٹیم بگ بینگ کے صرف 47 کروڑ سال بعد بڑھتے ہوئے بلیک ہول کی نشاندہی میں کامیاب رہی۔ ناسا نے کہا کہ اس دریافت سے اس بات کی وضاحت ہوسکے گی کہ کائنات میں پہلے عظیم کثافت کے حامل بلیک ہولز کیسے بنے۔
ٹیم نے کہکشاں کے کلسٹر ایبل 2744 کی سمت میں یو ایچ زیڈ1 نامی کہکشاں میں بلیک ہول دریافت کیا، جو زمین سے 3 ارب 50 کروڑنوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔