• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ناسا کا مریخ پر موجود ہیلی کاپٹررواں ہفتے دوبارہ اڑان بھرے گاتازترین

October 19, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا) ناسا کا مریخ پر موجود  ہیلی کاپٹررواں ہفتے دوبارہ اڑان بھرےگا۔

 ناساکےمطابق  ہیلی کاپٹرکی سرخ سیارے پر63 ویں پرواز 19 اکتوبر کے بعد ہوگی۔ ہیلی کاپٹرنئی فضائی پٹی میں جانے کے لیے 137 سیکنڈ کے لیے تقریباً 574 میٹر پرواز کرے گا۔

ناسا کے اعداد و شمار کے مطابق، اب تک، ہیلی کاپٹر نے مریخ پر مجموعی طور پر113 منٹ میں 62 پروازیں مکمل کرتے ہوئے 13.9 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔

انجنیوٹی نامی ہیلی کاپٹر 18 فروری 2021 کو مریخ کے جیزیرونامی گڑھے میں پہنچا تھا جو ناسا کے پرسیورینس روور کے ساتھ منسلک تھا۔