• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ناسا کا مریخ پر موجود ہیلی کاپٹرنئی پروازمیں نئی بلندی کا ریکارڈبنائے گاتازترین

March 29, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا) ناسا کا مریخ پر موجود ہیلی کاپٹررواں  ہفتے تقریباً 16 میٹر کی بلندی کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کے لیے نئی پرواز کی تیاری کر رہا ہے۔ ناسا کے مطابق،مریخ پر ہیلی کاپٹر کی یہ  49ویں پرواز بدھ سے پہلے ممکن نہیں ہوگی۔ہیلی کاپٹر  135 سیکنڈ سے زیادہ کے لیے پرواز کرتے ہوئے تقریباً 272.5 میٹر کا سفرطے کرے گا۔ ناسا کے پریزروینس روورکے  ساتھ منسلک انجینیوٹی نامی یہ ہیلی کاپٹر18 فروری 2021 کو مریخ کے جیزیرو کریٹرنامی علاقے  میں اترا تھا۔ ہیلی کاپٹر پہلی بار کسی دوسرے سیارے پر طاقت سے چلنے والی پروازکی جانچ کے لیے ٹیکنالوجی کا مظاہرہ ہے۔