• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ناسا کا اسپیس ایکس کریو -6 مشن مکمل کرکے واپس آرہا ہےتازترین

August 31, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا) امریکی خلائی ایجنسی  ناسا کا اسپیس ایکس کا عملہ بردارمشن -6بین الاقوامی خلائی سٹیشن پرچھ ماہ کا مشن مکمل کرنے کے بعد جلد زمین پر واپس آرہاہے۔

کریو-6 ناسا کے خلاباز اسٹیفن بوون اور ووڈی ہوبرگ، متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی اور روسکوسموس کے خلاباز آندرے فیڈیایف پر مشتمل ہے۔ انہوں نے خلائی اسٹیشن کی لیب میں سائنسی تحقیقات اور ٹیکنالوجی مظاہرے کرنے میں کئی ماہ گزارے جن سے انسانوں کو مستقبل کے خلائی مشنز کے لیے تیار کرنے میں مدد ملے گی  اورزمین پرواپس آنے والوں کو فائدہ پہنچے گا۔

کریو-6 ناسا کے کمرشل کریو پروگرام کے تحت  ڈریگن خلائی جہاز کی چھٹی عملہ بردار پرواز ہے۔ اس مشن کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سنٹر سے 2 مارچ کوخلا میں بھیجا گیا تھا  جو اس سے اگلے دن  3 مارچ کو کامیابی سے آئی ایس ایس پر پہنچا تھا۔