• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ناسا کے مارس ہیلی کاپٹرنےمریخ پر 56 پروازیں مکمل کر لیںتازترین

September 01, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناساکےمریخ ہیلی کاپٹر نے سرخ سیارے پر 56 پروازیں مکمل کر لی ہیں۔

ناسا کے مطابق ہیلی کاپٹر نے 25 اگست کو اپنی 56 ویں پرواز کی تھی جس میں اس نے 12 میٹر کی بلندی پر پہنچ کر 141 سیکنڈ تک 410 میٹر کا سفر طے کیا۔

انجینوٹی نامی ہیلی کاپٹر ناسا کے پریزروینس  روور سے منسلک ہو کر 18 فروری 2021 کو مریخ کے جِزیروکراٹر پر پہنچا تھا۔ ہیلی کاپٹر پہلی بار کسی دوسرے سیارے پر پرواز کا تجربہ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کےمظاہرہ کا حصہ ہے۔