• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ناسا آرٹیمس I قمری مشن کا آزمائشی تجربہ کرے گاتازترین

September 18, 2022

لاس اینجلس(شِنہوا)  ناسا21 ستمبر کو اپنے آرٹیمس I قمری مشن کی جانچ کے لیے آزمائشی تجربہ کرے گا۔

ناسا کے مطابق،تجربہ سے ٹیموں کو ستمبر کے اوائل میں آرٹیمس I  کو خلا میں بھیجنے کی پہلی کوشش  کے دوران سامنے آنے والے ہائیڈروجن لیک کی مرمت کی جانچ ،پروپیلنٹ لوڈکرنے کے تازہ ترین طریقہ کارکا جائزہ لینے اور اضافی تشخیص کا موقع ملے گا۔

جانچ پڑتال کا تمام کام مکمل ہونے پر آزمائشی تجربہ مکمل تصور ہوگا۔

آرٹیمس I فلائٹ ٹیسٹ کے ذریعے  چاند کے گرد خلا بازوں کے بغیر ایک مشن بھیجا جائے گا جو ناسا کے آرٹیمس قمری پروگرام کے  تحت  انسان بردار پرواز کے ٹیسٹ اور مستقبل میں چاند پرانسان کودوبارہ بھیجنے کی راہ ہموار کرے گا۔