• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ناسا اورسپیس ایکس کی اگست میں خلائی سٹیشن کے لیے ساتواں عملہ مشن روانہ کرنےکی منصوبہ بندیتازترین

July 06, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی خلائی ادارہ نا سا اور سپیس ایکس اگست میں بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے عملے کا ساتواں مشن روانہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ناسا کے جاری بیان کے مطابق  عملے کے ساتویں مشن کی روانگی کے لیے ابتدائی طور پر15 اگست کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جو فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی سپیس سینٹر میں لانچ کمپلیکس 39 اے سے خلامیں روانہ ہو گا۔

خلا میں جانے والے ساتویں مشن کے عملے میں ناسا کی خلاباز اور مشن کمانڈر جیسمین موگھبیلی، یورپی خلائی ایجنسی کے خلاباز اور پائلٹ اینڈریاس موگینسن ، جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے خلاباز ساتوشی فروکاوا اور راسکوموس کے خلا باز کونسٹانٹن بوریسوو بطور مشن ماہرین شامل ہوں گے۔