لاس اینجلس(شِنہوا) ناسا اور اسپیس ایکس نے جمعرات کی صبح بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس ) کے لیے کریو-6 مشن روانہ کردیا۔ اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ اور ڈریگن خلائی جہاز اینڈیورینس جمعرات کوامریکی ریاست فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سنٹر کے لانچ کمپلیکس 39 اے سےمشرقی وقت کے مطابق رات 12بج کر34 منٹ(پاکستانی وقت صبح 10 بج کر34 منٹ) پربین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیےروانہ ہوئے۔
روانگی کے کچھ دیر بعد،اسپیس ایکس نے مین انجن کٹ آف اور راکٹ کی پہلی منزل کے علیحدہ ہونے کی تصدیق کی۔ فالکن 9 راکٹ کی پہلی منزل کامیابی سے فلوریڈا کے ساحل پراترگئی۔ جبکہ راکٹ کی دوسری منزل کے الگ ہونے کے بعد ڈریگن خلائی جہازآئی ایس ایس کی طرف روانہ ہوا۔