لاس اینجلس(شِنہوا)ناسا اور بوئنگ نے تکنیکی مسائل کی وجہ سے اسٹار لائنر خلائی جہاز کی لانچنگ ملتوی کر دی۔
اس خلائی جہاز کو امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کارنیول سپیس فورس سٹیشن سے یونائیٹڈ لانچ الائنس اٹلس وی راکٹ پر رات 10 بجکر 34 منٹ (مشرقی وقت) پر لانچ کیاجانا تھا۔
یہ خلائی جہاز ناسا کے خلابازوں بوچ ولمور اور سنی ولیمز کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرلے کر جائے گا۔
ناسا کے مطابق لانچ کو اس وقت ملتوی دیا گیا جب ناسا کی ٹیمیں اٹلس وی راکٹ پر سینٹور کے بالائی حصے پر آکسیجن ریلیف والو کا جائزہ لے رہی تھیں۔ لانچنگ ملتوی ہونے پردونوں خلا باز واپس کریو کوارٹر پہنچ گئے ہیں۔