لاس اینجلس(شِنہوا) ناسا اور اسپیس ایکس نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے دوبارہ سپلائی سروسز مشن خلا میں بھیج دیا ہے۔
اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے اسپیس ایکس ڈریگن خلائی جہازکو مشرقی وقت کے مطابق پیرکی صبح 11 بج کر 47 منٹ پر فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سنٹر کے لانچ کمپلیکس 39اے سے خلا میں روانہ کیا گیا۔ مشن کے ذریعے خلائی مہم 69 کے عملے کی مدد کے لیے خلائی اسٹیشن پر سائنسی تحقیق، عملے کی سپلائیز اور ہارڈویئر سمیت آئی ایس ایس کے سولر پینلز بجھوائے گئے ہیں۔