• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ناروے کی بستیوں کی تعمیر کی منظوری کے عمل کو آسان بنانے پر اسرائیلی اقدام کی مذمتتازترین

June 21, 2023

اوسلو(شِنہوا) ناروے کی حکومت نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی منظوری کے عمل کو آسان بنانے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

ناروے کی وزیر خارجہ انیکن ہوئیفیلٹ نے ایک بیان میں کہاکہ عالمی برادری اسرائیلی بستیوں کی مذمت میں متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اسرائیلی حکام سے پرزور مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر آبادکاری کی سرگرمیاں روکیں اور اس فیصلے کو واپس لیں۔

 انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا حالیہ اقدام اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے درمیان انتظامی طور پر فرق کے مزید بڑھنے کا باعث بنے گا۔

انیکن ہوئیفیلٹ نے کہا کہ بستیوں میں اضافہ دو ریاستی حل پر دوبارہ مذاکرات شروع کرنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے امکان کے لیے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے مغربی کنارے میں شہریوں پر اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  حملوں میں بچوں کا متاثرہونا انتہائی تکلیف دہ ہے۔