• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ناروے کے وزیراعظم کا چین کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کا اعلانتازترین

February 23, 2024

کرکینز(شِنہوا)ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہرسٹور نے کہا ہے کہ انکی حکومت  چین کے ساتھ توانائی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔

سٹور نے شمالی ناروے میں منعقدہ ایک اہم سالانہ تقریب، کرکینز کانفرنس کے موقع پر شِنہوا کے ساتھ  اپنے ایک انٹرویو میں کہا  "ہم چین کے ساتھ  وسیع پیمانے پر تعاون کے خواہاں ہیں جبکہ بہت سے  ایسے شعبے ہیں جہاں ہم دو طرفہ طور پر تعاون کو بڑھا سکتے ہیں"۔

چین کے عالمی اثر و رسوخ پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین کا عالمی معیشت میں ایک کردار ہے اور اسی وجہ سے ناروے کو توانائی ، ماحولیاتی تبدیلی کے ساتھ  ساتھ امن و سلامتی سے متعلق بڑے مسائل سے نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

کرکینز کانفرنس کا پہلی مرتبہ انعقاد سال 2008 میں کیا گیا تھا، اس کا مقصد شمالی ناروے اور اس کے ملحقہ خطوں میں سیاسی، کاروباری اور سماجی ترقی سمیت مختلف ترقیاتی پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے۔