• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ناروے چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے، نارویجن حکامتازترین

August 03, 2023

اوسلو(شِنہوا)ناروے کی حکومت کے دو سینئر مشیروں نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعاون سے ناروے کو فائدہ ہو رہا ہے اور حکومت اس طرح کے تعاون کو وسعت دینے کی خواہشمند ہے۔

وزارت خارجہ کے سینئر مشیر ٹوبیاس سویننگسن اور وزارت تجارت و صنعت کے سینئر مشیر سیمین سوین ہیم نے ناروے میں چینی سفارت خانے کی جانب سے چین کی معیشت، چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) اور چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کے بارے میں منعقدہ سیمینار میں ناروے ۔چین تعاون پر تقاریر کیں۔

سویننگسن نے کہا کہ ناروے کے نقطہ نظر سے میرے خیال میں ہم (ناروے اور چین) ایک دوسرے سے جدا ہونے کی صورتحال میں نہیں ہیں۔ ہماری معیشتیں زیادہ ہم آہنگ ہیں اور ہم ایک دوسرے سے مقابلہ نہیں کر رہے۔

انہوں نے دونوں معیشتوں کی عالمی سپلائی چینز اور مختلف شعبوں میں قریبی دوطرفہ تعلقات کے ساتھ مطابقت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ چین میں کام کرنے والے ناروے کے کاروبار کامیاب اور منافع بخش رہے ہیں۔  انہوں نے سمندری معیشت  خاص طور پر سمندری غذا کی برآمدات کے بارے میں چین کے ساتھ تعاون کو بڑھانے میں ناروے کی دلچسپی پر زور دیا۔