• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ناورو کے ساتھ تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، چینتازترین

January 31, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ ناورو میں چینی سفارت خانے کا دوبارہ قیام یہ ظاہر کرتا ہے کہ چین ۔ ناورو تعلقات تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ میں اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

وانگ نے کہا کہ ناورو کے وزیر خارجہ و تجارت لیونل اینگیمیا نے سفارت خانے کے دوبارہ قیام پر چین کو مبارکباد دیتے ہوئے یہ عزم دہرایا ہے کہ ناورو ایک چین اصول پر سختی سے کاربند ہے اور اسے خارجہ پالیسی کا بنیادی حصہ سمجھتا ہے۔

اینگیمیا نے اس جانب بھی اشارہ کیا ہے چین۔ ناورو تعلقات میں تیزی سے پیشرفت ہوئی ہے اور سفارتی تعلقات کی بحالی کا ناورو میں خیرم قدم کیا گیا ہے جبکہ ناورو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے مواقع تلاش کرنے کا منتظرہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اور ناورو کے  درمیان 24 جنوری کو باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے جس کے بعد دونوں نے جلد از جلد ایک دوسرے کے ملک میں سفارت خانہ کھولنے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے صرف 5 دن بعد ہی ایک بار پھر ناورو میں 5 ستاروں پر مبنی سرخ چینی پرچم لہرا دیا گیا جو اس بات کی علامت ہے کہ چین۔ ناورو تعلقات تیزی سے ترقی کی سمت گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ایک چین اصول کاتاریخی رجحان روکا نہیں جا سکے گا اور ایک چین اصول کا تسلیم کرنے والا عالمی خاندان وسعت اختیار کرے گا۔

وانگ نے کہا کہ چین ناورو کے ساتھ مساوی تعلقات ، قریبی رابطے، مخلصانہ تعاون اور مشترکہ ترقی کے لئے کام کرنے کو تیار ہے جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات میں مستقل طور پر پیشرفت اور دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچانا ہے۔