• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

نانجنگ سےکوالالمپور کے لیے نئے فضائی روٹ کا آغازتازترین

May 10, 2024

نانجنگ(شِنہوا)چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز نے  صوبہ جیانگ سو کے دارالحکومت نانجنگ سے ملائیشیاء کے دارالحکومت کوالالمپور  کے لیے 30 جون سے روزانہ مسافر پرواز سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نانجنگ لوکو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز رات 10 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوگی جو اگلے دن مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 40 منٹ پرکوالالمپور  پہنچے گی۔ جبکہ کوالالمپور سے  پروازصبح 5 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوگی اور اسی دن صبح 11 بج کر 35 منٹ پر نانجنگ پہنچے گی۔

نئی فلائٹ سروس شروع کرنے کا مقصد بین الاقوامی سیاحت  کو فروغ دینا ہے جبکہ چین کئی سالوں سے ملائیشیا  جانے والے سیاحوں کے لیے سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ملائیشیا نے چینی سیاحوں کو 30 دنوں کے لیے ویزا فری انٹری دے رکھی ہے جویکم دسمبر 2023 سے نافذالعمل ہے۔