نانجنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے دارالحکومت نانجنگ میں قتل عام کے دوران زندہ بچ جانے والے شیانگ یوآن سونگ کا نانجنگ میں 94 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔
جاپانی حملہ آوروں کے ہاتھوں نانجنگ قتل عام کے متاثرین کے میموریل ہال کے مطابق شیانگ کی موت سے مصدقہ زندہ بچ جانے والوں کی مجموعی تعداد پیر کو کم ہو کر 54 ہو گئی ہے۔
نانجنگ قتل عام کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جاپانی فوجیوں نے 13 دسمبر 1937 کو اس دور کے چینی دارالحکومت پر قبضہ کر لیا تھا۔
انہوں نے 6 ہفتوں کے دوران دوسری جنگ عظیم کے سب سے وحشیانہ واقعات میں سے ایک کے دوران تقریباً 3 لاکھ چینی شہریوں اور غیر مسلح فوجیوں کو ہلاک کیا تھا۔
جاپانی حملہ آوروں کے ہاتھوں شیانگ کے بھائی اور چچا مارے گئے تھے۔ شیانگ نے اپنے خاندان کی لاشیں نکالنے کے راستے میں دریا کے ساحل پر لاشوں کے ڈھیر دیکھے جہاں مرد، عورتیں اور بچے خون میں لت پت پڑے تھے۔ تاہم وہ زندہ بچ گیا اور وہ پناہ گزینوں کے علاقے میں فرار ہو گیا تھا۔
چین کی اعلیٰ مقننہ نے 2014 میں 13 دسمبر کو نانجنگ قتل عام کے متاثرین کے لیے قومی یادگاری دن قرار دیا تھا ۔
چین کی حکومت نے زندہ بچ جانے والوں کی شہادتیں تحریری دستاویزات اور ویڈیو فوٹیج میں محفوظ کر رکھی ہیں۔ قتل عام کے ان ریکارڈز کو یونیسکو نے 2015 میں میموری آف دی ورلڈ رجسٹر میں درج کیا تھا۔