• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

نائجیریا، رواں سال سیلاب کے با عث 500 سے زائد افراد ہلاک ہو ئےتازترین

October 13, 2022

لاگوس (شِنہوا) نائجیریا میں رواں سال شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 500 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 1 ہزار 546 دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔

وزارت انسانی ہمدردی امور، آفات کا انتظام اور سماجی ترقی کے مستقل سیکرٹری ناصرثانی گوارزو نے بتایا کہ  سیلاب نے 31 ریاستوں اور وفاقی دارالحکومت میں تباہی مچائی ہے جس سے 14 لاکھ متاثر اور 7 لاکھ 90 ہزار 254 بے گھر ہوچکے ہیں۔

ابوجا میں سیلاب بارے آگاہ کرتے ہوئے عہدیدار نے بتایا کہ سیلاب سے 44 ہزار مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے اور تقریباً 45 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ 1 لاکھ 40 ہزار ہیکٹر زرعی اراضی جزوی یا مکمل طور پر برباد ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے حال میں قومی سیلاب ہنگامی تیاری اور ردعمل منصوبہ کی منظوری دی ہے، جس سے سیلاب کے اثرات کو کم کرنے بارے رہنما اصول فراہم ہو ئے ہیں۔