• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نائجیریا میں دھماکے میں کم از کم 27 افراد ہلاکتازترین

January 26, 2023

ابوجا(شِنہوا)نائیجیریا کی وسطی ریاست نصروا میں  ایک دھماکے میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے۔نصروا میں پولیس کے ترجمان رامحان نانسل نے کہا کہ دھماکے کے بعد اب تک 27 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ سیکورٹی ایجنسیاں مزید لاشوں کی تلاش کر رہی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ تمام متاثرین خانہ بدوش چرواہے تھے جو روکوبی میں آباد تھے، یہ  برادری نصروا اور پڑوسی ریاست بینو کو ملاتی ہے۔ترجمان نے شِنہوا کو بتایا کہ ریاست میں پولیس اور معاون سیکورٹی ایجنسیاں  دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہیں۔