• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

نائیجیرین فضائیہ کے حملوں میں بوکوحرام کے 100 سے زائد عسکریت پسند ہلاکتازترین

December 26, 2022

لاگوس(شِنہوا)نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں ایک حالیہ فضائی کارروائی کے دوران بوکو حرام کے 100 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

نائیجیرین فضائیہ کے ترجمان ایڈورڈ گابکویٹ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائی گزشتہ ہفتے ایک انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے جس میں انکشاف ہوا تھا کہ بوکو حرام کا ایک کمانڈر اپنے بندوق والے ٹرکوں کے ساتھ بورنو کے ایک گاؤں میں منتقل ہوا ہے اور  دیگر مقامات سے شدت پسند جنگجو اس کے پاس جمع ہو رہے ہیں۔

ایڈورڈ گابکویٹ نے بتایا کہ فضائیہ کے حملوں کی پہلی لہر میں متعدد عسکریت پسند مارے گئے اور مزید عسکریت پسند بعد میں ہونیوالے حملوں میں مارے گئےہیں کیونکہ کچھ زندہ بچ جانے والے عسکریت پسند ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو نکالنے کیلئے واپس آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن بہت کامیاب رہا کیونکہ 100 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک و زخمی کر دیا گیا ہے جن میں سے درجنوں کی حالت تشویشناک ہے۔