• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے مرنیوالے افراد کی تعداد 11 ہو گئیتازترین

September 21, 2022

لاگوس(شِنہوا)نائیجیریا کے شمال مشرقی یوبے میں کشتی حادثے میں مرنیوالے افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

ریاستی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے محرر محمد گوجے نے شِنہوا کو بتایا کہ ریاست کے بلدیاتی علاقے ترمووا کی بستی جومبام میں ہفتے کے روز پیش آنیوالے واقعے کے بعد جاری ریسکیو آپریشن کے دوران مجموعی طور پر11 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

گوجے نے کہا کہ 8 افراد کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا ہے اور وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ریاست یوبے کی حکومت کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ترمووا مقامی حکومت کے علاقے میں سیلابی لہروں کے باعث ہفتہ وار بازار جانیوالی 2 مسافر کشتیاں الٹ گئی تھیں۔

نائیجیریا میں ضرورت سے زائد وزن لادنے ، خراب موسم اور ناقص آپریشنز کی وجہ سے کشتیوں کے حادثات اکثر رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔