• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نائیجیریا میں حکمران جماعت کے امیدوار تینوبو صدارتی انتخابات میں کامیابتازترین

March 01, 2023

ابوجا(شِنہوا)نائیجیریا کی حکمران جماعت آل پروگریسو کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے بولا تینوبو نے نائیجیریا کے صدارتی انتخابات میں 87لاکھ 90 ہزارسے زائد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ملک کے انتخابی ادارے آزاد قومی انتخابی کمیشن کے چیئرمین محمود یاکوبو نے بدھ کو بتایا کہ 70 سالہ منتخب صدر نے اپنے قریبی حریف، سابق نائب صدر اتیکو ابوبکر کو شکست دی جو حزب اختلاف کی مرکزی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ہیں۔ابوبکر کو 69لاکھ 80 ہزارسے زائد ووٹ ملے اور وہ لیبر پارٹی کے امیدوار پیٹر اوبی سے قریب تھے جنہوں نے تقریبا 61 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔یہ انتخاب ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ بھرپور مقابلے سے لڑے جانے والے انتخابات میں میں سے ایک تھا جس میں تینوبو کو لاگوس میں اوبی سے  شکست ہوئی جو ملک کے جنوب مغربی علاقے میں ان کا مضبوط گڑھ تھا۔تینوبو جو لاگوس ریاست کے سابق گورنر اور سینیٹر ہیں، برسوں سے صدارت پر نظریں جمائے ہوئے تھے تاکہ ملک بھر میں حامیوں کے ایک وسیع نیٹ ورک کے ساتھ ایک مضبوط سیاسی ڈھانچہ بنایا جاسکے۔اپنی تقریر میں نو منتخب صدر نے کہا کہ انتخابات میں انکی جیت کے ساتھ نائیجیریا میں نئی امید جگمگا اٹھی ہے۔ تینوبو نے پائیدار ترقی پر نظر رکھتے ہوئے تمام شہریوں کی امنگوں کے مطابق قومی ترقی  کیلئے کام کرنے کا عہد کیا۔