لاگوس(شِنہوا)نائیجیریا کے اقتصادی مرکز لاگوس میں ایک رہائشی عمارت منہدم ہونے کے باعث کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ملک کی قومی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی(نیما) کے رابطہ کار ابراہیم فارینلوئے نے ایک بیان میں کہا کہ لاگوس کے علاقے موشین میں ایک 3 منزلہ عمارت منہدم ہو گئی ہے۔
ابراہیم فارینلوئے نےکہا کہ امدادی اہلکاروں نے ملبے سے 4 لاشیں برآمد کی ہیں اور ایک شخص کو بچا لیاگیا ہے جسے علاج معالجہ کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
عمارت منہدم ہونے کی وجہ کا ذکر نہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں کیونکہ ریسکیو اہلکار زمین کی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔