• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

میکسیکو میں منشیات فروش سرغنہ ایل چاپو کے بیٹے کی گرفتاری کیلئے آپریشن ، 29 افراد ہلاکتازترین

January 07, 2023

میکسیکو سٹی(شِنہوا)میکسیکو کی شمال مغربی ریاست  سینالووا کی جیل میں قید منشیات فروش سرغنہ جوکین ایل چاپو گوزمین کے بیٹے کی گرفتاری کیلئے کی جانیوالی ایک کارروائی کے دوران ہونیوالی جھڑپوں میں کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزیر دفاع لیوس کریسینسیو سینڈوول نے ایک پریس کانفرنس میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اوویڈیو گوزمین کی گرفتاری کیلئے کی جانیوالی کارروائی میں 19 حملہ آور، 10 فوجی اہلکار ہلاک اور 35 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فوج اور نیشنل گارڈز کے دستوں کی قیادت میں سینالووا میں منشیات فروش گروہ کے رہنماء اوویڈیو گوزمین کو گرفتار کرنے کیلئے کولیاکان شہر کے ضلع جیسس ماریا میں آپریشن کیا گیا ، جس کے نتیجے میں مسلح تصادم ہوا اور اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

وزیر داخلہ اڈان آگسٹولوپیز کے مطابق اوویڈیو گوزمین کو فوجی ہتھیار رکھنے اور قتل کی کوشش سمیت متعدد جرائم پر  گرفتار کیا جانا تھا۔

دریں اثناء وزیر خارجہ امور مارسیلو ایبرارڈ نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے ستمبر 2019ء میں اوویڈیو گوزمین کی حوالگی کی درخواست کی تھی ، انہوں نے مزید بتایا کہ اس عمل میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔