• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

متعدد ممالک نے اسلحے کے تشدد پر امریکہ بارے سفری وارننگ جاری کر دی، نیوز ویکتازترین

May 12, 2023

نیو یارک (شِنہوا) امریکہ میں فائرنگ کے تازہ ترین واقعات کے نتیجے میں متعدد ممالک نے امریکہ جانے والے مسافروں کے لیے بندوق کے تشدد بارے انتباہ جاری کر دیا ہے۔

ملک بھر میں فائرنگ کے واقعات پر نظر رکھنے اور ان کے بارے میں معلومات جمع کرنے والی ویب سائٹ گن وائلنس آرکائیو کے مطابق یکم مئی سے 7مئی کے درمیان فائرنگ کے 21 واقعات پیش آئے ہیں جن میں کم از کم چار افراد کو گولی مار کر زخمی یا ہلاک کیا گیا۔

گن وائلنس آرکائیو کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں فائرنگ کے 208 واقعات ہوئے ہیں۔ امریکہ میں رواں سال فائرنگ کے واقعات میں تقریباً 15 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈا ، آسٹریلیا اور برطانیہ کے سفر ی انتباہ میں ان خدشات کا ذکر کیا گیا ہے کہ امریکہ میں بندوق سے ہونے والے اس قسم کے واقعات کی تعداد خطرناک سطح کو ظاہر کرتی ہے۔

مثال کے طور پر امریکی سرحد پار جانے والے مسافروں کو کینیڈین حکام نے اپنے مشورےمیں امریکہ میں آتشیں اسلحہ رکھنے کی اعلیٰ شرح بارے آگاہ کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ متعدد ریاستوں میں شہریوں کے لئے کھلے عام آتشیں اسلحہ لے جانا قانونی ہے۔