• Dublin, United States
  • |
  • May, 10th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مستحکم اور بہتر اقتصادی ترقی کے لیے چین کے پاس مضبوط بنیادیں موجود ہے:چائنہ اکنامک راونڈ ٹیبلتازترین

April 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کےنیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن( این ڈی آر سی) کے عہدیدارلی ہوئی نے کہاہے کہ  2024  میں چین کی معیشت کو مستحکم اور بہتر بنانے کے لیے مضبوط بنیاد موجود ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی اقتصادی کارکردگی کے حوالے سے ہونے والی گول میزکانفرنس کے دوران  لی ہوئی نے کہا کہ اصلاحاتی پالیسیوں اوراقدامات پرمزید عملدرآمد کرتے ہوئے ہم حقیقی معیشت کومضبوط بنانے،کھپت کے فروغ،  سرمایہ کاری میں اضافہ اور غیر ملکی تجارت کو مستحکم کرنا جاری رکھیں گے۔  لی نے  اگلی تین سہ ماہیوں کے دوران سازگار حالات کا حوالہ دیا، جس میں نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی، اصلاحات اور کھلے پن کو مزید وسعت دینے سے پیدا ہونے والے صنعتی اپ گریڈنگ کے مواقع شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ملکی اور بین الاقوامی خطرات اورچیلنجز  پر قابو پانے کے لیے پالیسیاں اورمزید کوششیں کی جائیں گی۔ لی نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں میکرو نقطہ نظر سے مجموعی اقتصادی آپریشن میں بحالی اوربہتری کا رجحان جاری رہا ہے اور یہ کہ  پہلی سہ ماہی میں اقتصادی اور سماجی ترقی کے حوالے سے مستحکم آغازفراہم ہوا۔  قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق، 2024 کے پہلے تین ماہ میں ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا حجم  گزشتہ سال کے مقابلے میں5.3 فیصد اضافے سے296 کھرب 30ارب یوآن(تقریباً41کھرب70ارب ڈالر) تک پہنچ گیا ہے۔ یہ 2023 کے لیے مجموعی جی ڈی پی کی 5.2 فیصد شرح اور گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کی5.2 فیصد نمو کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتاراضافہ ہے۔