• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مصری و چینی کمپنیوں کے درمیاں 10 گیگا واٹ شمسی توانائی منصوبے کی تعمیر کا معاہدہ طےتازترین

December 28, 2023

قاہرہ (شِنہوا)مصری اور چینی کمپنیوں نے  10 گیگا واٹ کے بڑے شمسی توانائی منصوبے کی تعمیر کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی ہیں  جس کا مقصد قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو بڑھانا اور سب سے زیادہ آبادی والے عرب ملک میں فوسل ایندھن پر انحصار کم کرنا ہے۔

 اس معاہدے پر مصر کی نئی اور قابل تجدید توانائی اتھارٹی، مصری الیکٹرسٹی ہولڈنگ کمپنی، اور چائنہ الیکٹرک پاور ایکوپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ نے دستخط کیے  جبکہ مصری وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 مصری کابینہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو بڑھانے اور ریاست کے پائیدار ترقیاتی منصوبے کے مطابق باقیات سے تیار کردہ ایندھن کے استعمال کو محدود کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

اس منصوبے کی تکمیل پر سالانہ29 ہزار 784 گیگا واٹ گھنٹے (جی ڈبلیو ایچ ) صاف توانائی پیدا ہو گی  جس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 1 کروڑ 40 لاکھ ٹن کمی آئے گی۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ مصر کے گرین کوریڈور اقدام کا حصہ ہے جو قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے وقف ہے  جس کی تکمیل  پر قدرتی گیس کے سالانہ اخراجات میں 1ارب ڈالر کی بچت ہو سکے گی ۔