قاہرہ(شِنہوا)مصر موسم سرما کے دوران اپنے بہتر ین سیاحتی سیزن میں داخل ہوچکا ہے ،تین برس قبل نوول کرونا وائرس وبا پھوٹنے کے بعد پہلا چینی سیاحتی گروپ آج (جمعہ کو )کو مصر پہنچ رہا ہے۔لکسور، مصر کا جنوبی شہر ہے جو ایک قدیم یادگار سے مالا مال ، مندروں اور مقبروں کے لئے مشہور ہے۔ یہاں کی شہنشاہوں اور ملکاں کی وادیاں ہمیشہ سے چینی سیاحوں کے لئے دلچسپی کا باعث رہی ہیں۔مصر کی سینٹرل ایجنسی فار پبلک موبلائزیشن اینڈ سٹیٹسٹکس کے مطابق 2022 کے ابتدائی 6 ماہ میں تقریبا 49 لاکھ سیاحوں نے مصر کا دورہ کیا تھا جو 2021 کے اسی عرصے میں آنے والے 26 لاکھ سیاحوں کی نسبت 85.4 فیصد زائد ہے۔وبا سے قبل چین مصر میں سیاحوں کا چوتھا سب سے بڑا ذریعہ ہوتا تھا ۔