• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مصر میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغازتازترین

December 10, 2023

قاہرہ(شِنہوا) مصر میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل اتوار کو مصر کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے (پاکستانی وقت دن 12 بجے ) شروع ہوا جس میں موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی سمیت چار امیدوار مدمقابل ہیں۔

ووٹنگ کا دورانیہ 10 دسمبر سے 12 دسمبر تک ہے، جس میں روزانہ ووٹ ڈالنے کے لیے 12 گھنٹے کا وقت ہوگا۔ اس سے قبل بیرون ملک مقیم مصری ووٹرز نے یکم  سے 3 دسمبر تک اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔

 ملک بھر میں تقریباً 6 کروڑ 70 لاکھ مصری 9 ہزار سے زیادہ پولنگ سٹیشنوں پر ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے والے سیسی  2014 میں صدر منتخب ہونے کے بعد 2018 میں دوسری مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے جبکہ دونوں مرتبہ وہ بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب ہوئے۔

دیگر تین مدمقابل صدارتی امیدواروں میں  سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے فرید زہران ، مصری الوفد پارٹی کے عبدالسناد یمامہ اور پیپلز ریپبلکن پارٹی کے امیدوار حازم عمرشامل ہیں۔

صدارتی انتخابات کےحتمی نتائج کا اعلان 18 دسمبر کو کیا جائے گا۔