قاہرہ(شِنہوا)مصر نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ قاہرہ میں غزہ جنگ بندی سے متعلق ہونے والے مذاکرات کو سبوتاژ کر رہے ہیں ۔
ٹائمز آف اسرائیل نیوز ویب سائٹ کےمطابق سموٹریچ نے اسرا ئیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہوسے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان یرغمال شدہ مذاکرات ک لیے اسرا ئیلی نمائندے کو قاہرہ مت بھیجیں ۔
مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سموٹریچ مسلسل غیرذمہ دارانہ اوراشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں جو صرف قتل عام اور تباہی پھیلانے کی انکی بھوک کو ظاہر کرتے ہیں جن کا مقصد غزہ پٹی میں بحران پر قابو پانے کی کسی بھی کوشش کو سبوتاژ کرناہے۔
وزات اس قسم کے بیانات کومکمل طورپرناقابل قبول سمجھتی ہے کیونکہ مصر کا اپنی سرزمین پر مکمل کنٹرول ہے اور وہ کسی فریق کو اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ اپنی کوتاہیوں کو جواز بخشنے کے لیے مصرکا نام استعمال کرنے کی ناکام کوشش کرے۔
قطر کے تعاون سے مصر ان مذاکرات کے نئے دور کی میزبانی کررہا ہے جس کا مقصد غزہ پٹی میں امن کاقیام اورفلسطین اور اسرائیل کے قیدیوں کی رہائی ہے۔