مصر، سوئز گورنریٹ میں قائم چینی اور سعودی کمپنیوں کے مشترکہ طور پر تیار کردہ بس اسمبلی پلانٹ میں عملہ کے اراکین ایک بس پر کام کررہے ہیں۔(شِنہوا)
قاہرہ (شِنہوا) چینی اور سعودی کمپنیوں کے مشترکہ طور پر تعمیر کردہ نئے بس اسمبلی پلانٹ نے مصر کے نیو سوئز سٹی میں پیداوارشروع کردی ہے۔ توقع ہے کہ ٹرانسپورٹ بسوں کی پہلی کھیپ جلد ہی اسمبلی لائن سے تیار ہو جائے گی۔
شہر میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب میں سعودی کمپنی اے ٹی ایم مصر کے چیئرمین حمد المتبغانی نے کہا کہ فیکٹری 500 بسیں سالانہ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
المتبغانی نے مزید کہاکہ یہ پلانٹ 1 لاکھ 64 ہزار مربع میٹرز علاقے پر پھیلا ہوا ہے اور جدید پیداوار ی لائنز، گوداموں اور کوالٹی کنٹرول کی سہولیات سے آراستہ ہے۔ المتبغانی کی کمپنی نے چینی بس ساز کنگ لونگ کے ساتھ مشتر کہ طور پر فیکٹری قائم کی ہے۔
اے ٹی ایم مصر نے پلانٹ کی تعمیر میں ایک ارب مصری پاؤنڈز (تقریباً 33 لاکھ امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی جبکہ کنگ لونگ نے ٹیکنالوجی اور گاڑیوں کا مکمل سامان فراہم کیا ہے۔
مصر، سوئز گورنریٹ میں مشتر کہ طور پر قائم ہو نے والے چینی اور سعودی مشترکہ بس اسمبلی پلانٹ میں محنت کش ایک بس پر کام کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
تعاون کے معاہدے کے تحت یہ پلانٹ سعودی عرب میں قائم بس ڈیلر نیشنل ٹریڈ کمپنی کو 51 تیار شدہ بسیں فراہم کرے گا جن میں سے 26 میں کنگ لونگ کار کے پرزے استعمال ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیدوار میں تقریباً 60 فیصد پرزے مقامی طور پر تیار کردہ استعمال کئے جائیں گے تاکہ مصر میں گاڑیوں کی مقامی صنعت کو مدد مل سکے جبکہ خلیجی ممالک سب سے بڑا ہدف ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ پلانٹ 3 اہم بندرگاہوں کے نزدیک واقع ہے جس کے سبب یہ افریقی اور یورپی منڈیوں تک پہنچنے کے لئے اپنے جغرافیائی مقام سے فائدہ اٹھائے گا