• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مصر، عراق، ایران کی پاکستان میں تباہ کن بم دھماکے کی مذمتتازترین

September 30, 2023

قاہرہ(شِنہوا)مصر، عراق اور ایران نے بلوچستان میں  مذہبی اجتماع میں ہونے والے تباہ کن بم دھماکے کی مذمت کی ہے جس میں کم سےکم 50 افراد جاں بحق  ہوئے۔

مصری وزارت خارجہ نے  اس حملے پر مذمتی بیان میں  ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور شہریوں کو ہراساں کرنے کی کارروائیوں کو مسترد کرتے ہوئے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی ظاہر کی۔

عراقی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گرد اور انتہا پسند گروہوں کی طرف سے ملک کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی تمام کوششوں کے خلاف حکومت پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

بیان میں اقوام عالم سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ممالک کی اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے عناصر کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید تعاون اور ہم آہنگی پیدا کریں۔

 ایرانی صدر کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے پاکستانی ہم منصب عارف علوی کے نام ایک پیغام میں تباہ کن بم حملے کی مذمت کی اور پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ اس المناک واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا جس میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے۔