• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مصر ، 900 اونٹوں کی دوڑ میں شرکتتازترین

August 24, 2022

العلمین سٹی، مصر (شِنہوا) مصر کے شہر العلمین میں منعقدہ اونٹوں کی دوڑ میں 900 اونٹ شریک ہوئے جن کا تعلق مصر کے تمام گورنریٹ سے تھا۔

عرب ثقافت میں اونٹ کو بہت اہمیت حاصل ہے اور ان کی باقاعدہ پرورش کی جاتی ہے۔ دور قدیم میں تہواروں پر اونٹوں کی دوڑ سب سے اہم تصور کی جاتی تھی۔

مصر سمیت عرب ممالک آج بھی اونٹ دوڑ کی روایت برقرار رکھے ہوئے ہیں

مصر کے شہر العلمین میں منعقدہ دوڑ میں شریک اونٹوں کی پیٹھ پر روبوٹ جوکی بیٹھے ہیں۔ (شِنہوا)

 

مصر کے شہر العلمین میں منعقدہ اونٹ دوڑ میں حصہ لینے والوں کو اونٹوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ (شِنہوا)

مصر کے شہر العلمین میں منعقدہ اونٹ دوڑ میں حصہ لینے والے ایک شخص کی ریس سے قبل اپنے اونٹ کے ساتھ تصویر ۔ (شِنہوا)

مصر کے شہر العلمین میں منعقدہ اونٹ دوڑ میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)