• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مسلح افواج کے بارے میں چینی صدر کی سوچ پر مبنی کتاب کا مطالعہ کرنے کی حوصلہ افزائیتازترین

August 25, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ایک سرکلر میں تمام سطحوں پر پارٹی تنظیموں اور مسلح افواج پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مسلح افواج کو مضبوط بنانے کے بارے
میں شی جن پھنگ کی سوچ پر ایک نئی کتاب کا مکمل اور گہرائی سے مطالعہ کریں۔ 

یہ سرکلر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹاور مر کزی فو جی  کمیشن کے پولیٹیکل ورک ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے۔ 

کتاب سوال و جواب کی شکل میں سوچ کو واضح کرتی ہے۔ سرکلر میں کہا گیا کہ یہ قارئین کو اہمیت، سائنسی نظام، بھرپور مفہوم اور سوچ کے عملی
تقاضوں کا ایک پینورامک اور نظامی نقطہ نظر فراہم کرتی ہے۔ 

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کتاب افسران، سپاہیوں، حکام اور عام لوگوں کے لیے ان کی غور وفکر کی سمجھ بوجھ کو بڑھانے کے لیے اہم پڑھنے کے
مواد کے طور پرکام کرتی ہے۔ 

سرکلر میں کہا گیا کہ ہر سطح پر پارٹی تنظیموں کو کتاب کا مطالعہ اور اس سے استفادہ کرنا چاہیے، تاکہ پارٹی کے اراکین، عہدیداروں اور عام لوگوں کی
غور وفکر کی سمجھ بوجھ کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔ 

سرکلر میں کہا گیا کہ مسلح افواج کی تمام سطحوں کو فوجی اہلکاروں کو کتاب پڑھنے اور اس کے مندرجات کا مطالعہ کرنے کے لیے منظم کرنا چاہیے۔ 

اس میں مزید کہا گیا کہ سرکردہ عہدیداروں کو چاہیے کہ وہ کتاب کے مطالعہ میں پیش پیش رہیں اور اس سلسلے میں دوسروں کے لیے اچھی مثالیں قائم کریں۔